اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,611FansLike
9,993FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایف سی بلوچستان پر دہشت گردحملہ, افسر سمیت 4 جوان شہید

کامبنگ آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی اہلکار بلوچستان میں ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں کامبگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب جاوید، سپاہی نادر، سپاہی حفیظ اللہ اور سپاہی عاطف الطاف شامل ہیں۔