برطانوی جہاز کے بدلے ایرانی ٹینکر کی تجویز مسترد

ایران کی طرف سے برطانوی جہاز کے بدلے ایرانی ٹینکر کی تجویز لندن حکومت نے رد کر دی ۔برطانیہ نے یہ تجویز مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایرانی ٹینکر کے بدلے برطانوی پرچم والا وہ بحری جہاز واگزار کیا جا سکتا ہے، جسے خلیج کے علاقے میں ایرانی دستوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ لندن اور تہران کے مابین اس وقت سے کافی کشیدگی پائی جاتی ہے، جب رواں ماہ ہی ایرانی کمانڈوز نےایک برطانوی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس سے قبل برطانوی دستوں نے بھی جبرالٹر کے قریب ایک ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو یہ الزام لگاتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا تھا کہ وہ جنگ زدہ شام کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا تھا۔ اس بارے میں برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا کہ بات کسی تبادلے کی نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کے احترام کی ہے۔