اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت حالات اس موڑتک نہ لےجائیں جہاں ہمارے پاس آپشن ختم ہوجائیں

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا 14 اگست یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا ، کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں پوری قوم ان کیساتھ ہے ، بھارت حالات اس موڑتک نہ لےجائیں جہاں ہمارے پاس آپشن ختم ہوجائیں۔  اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی صوابی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 14 اگست یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، تمام پارٹیوں سے التماس ہے کل ون پوائنٹ ایجنڈا رکھیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دیں ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں، جیسے متفقہ قرارداد منظورہوئی ایسے متفقہ یوم یکجہتی کشمیر منائیں، کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں پوری قوم ان کیساتھ ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ اورمشکل وقت میں آواز بنے گی، دنیا بھر کے اسپیکرز کیساتھ رابطے شروع کیے ہیں، بھارت غلط فہمی نہ رہے اور حالات اس موڑتک نہ لےجائیں جہاں ہمارےپاس آپشن ختم ہوجائیں۔

یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ آرٹیکل 35 الف، 370 کا خاتمہ عوام سے تاریخی دھوکا ہے، بھارت کے غاصبانہ اقدام نے کشمیریوں کو ملکیتی حقوق سے محروم کردیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بھارتی آئین کشمیر کے پر امن حل کے لیے عالمی قراردادوں کا کاربند تھا، آرٹیکل کا خاتمہ سلامتی کونسل کے منافی ہے، بھارت نے خود مختاری سے محروم کرکے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔