اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کا دن کشمیریوں کیساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس دوران عمران خان کو آزاد کشمیر میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا جبکہ وہ قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ، وزیراعظم 14 اگست کا دن مظفر آباد آزاد کشمیر میں گزاریں گے۔ وزیراعظم نے یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا ، وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، اس دوران وزیراعظم قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے اجلاس سے خطاب کریں گے، قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر میں پاکستان و آزاد کشمیر کے ترانے بجائے جائیں گے۔ وزیراعظم کو آزاد کشمیرمیں گارڈ آف آنردیا جائے گا جبکہ وہ اسپیکر چیمبرمیں حریت کانفرنس اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کا قتل عام آر ایس ایس کے نظریات کے مطابق ہورہا ہے البتہ اب یہ سب کچھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیریوں کا قتل عام نازی پارٹی کے نظریات سے متاثر راشٹیہ سوایم سویک سنگھ کے نظریے کے مطابق ہورہا ہے، نسل کشی جیسے اقدام کو کر کے بھارتی کشمیر کا جغرافیہ تبدیل اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے‘‘۔ وزیراعظم نے سوال کیا تھا کہ ’’کیا ساری دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ کچھ ہوتا دیکھے گی جو ظلم ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا؟