اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کا یوم آزادی پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم آزادی پر پاک بھارت سرحد پر  روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی پر بھارت کو روایتی مٹھائی نہیں پیش کی جائے گی۔ مٹھائی نہ دینے کا فیصلہ بھارت کے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں سے ظلم و زیادتی کے تناظر میں کیا گیا، عید، یوم آزادی اور دیگر تہواروں پر بارڈراور پوسٹوں پر مٹھائی کا تبادلہ ہوتا تھا۔ خیال رہے پاکستان پہلےہی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کم ترین سطح پرلا چکا ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ بس اور ریل سروسز پہلے ہی معطل کر دی ہے جبکہ پاکستان نے بھارت کےساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پرختم کر دیئے ہیں۔ پاکستان نے فیصلہ کیا تھا کہ 14  اگست کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر  جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ واضح رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے تھے ، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔