اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر کرفیو ہٹانےاور حریت قیادت کی رہائی کے بعد بھارت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا اگر بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹائے، لوگوں کے حقوق بحال کیے جائیں، قید کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے اور ان سے ملنے کی اجازت دی جائے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ایسے ماحول میں جہاں کرفیو نافذ ہے، لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، گینگ ریپ ہو رہے ہیں، لوگ قید و بند کی صعبتیں برداشت کر رہے ہیں تو مذاکرات کا کوئی ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان نے کبھی جارحانہ پالیسی نہیں اپنائی اور اس کی ترجیح ہمیشہ امن ہی رہی کیونکہ جوہری ہتھیاروں کے حامل دو پڑوسی ممالک جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔وزیرخارجہ نے کہا اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب 26 فروری کی طرح دیا جائے گا، ہماری فوج اور قوم تیار ہیں۔