اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,251FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اقوام متحدہ کیجانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو اشتعال انگیز بیانات پر خبردار کردیاگیا

اقوام متحدہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے اعلان کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس منصوبہ سے متعلق جان کر دکھ ہوا ہے جس میں انہوں نے انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کے کچھ علاقے صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔
انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام غیر قانونی ہوگا جس سے علاقے میں امن کے امکانات ختم ہو جائیں گے، ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانا دراصل بین الاقوامی قانون کی بہت بڑی خلاف ورزی ہوگا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز کہا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کردیں گے۔