اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تایا کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے دائر درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، فاضل جج نے استفسار کیا کہ نماز جنازہ کہاں ہونی ہے جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ نماز جنازہ مری میں ادا کی جائے گی۔ نیب پراسیکیوٹر نے شاہد خاقان عباسی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پیرول پر رہائی نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق بھی کسی ملزم کو اس طرح کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
درخواست گزار سعدیہ عباسی نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پردرخواست دائر کی ہے، خدانخواستہ روزانہ ایسی درخواست نہیں کی جاتی، شاہد عباسی 60 دن سے زیادہ وقت سے جسمانی ریمانڈ پر ہیں،اتنے دن بعد اب مزید کیا تفتیش ہونی ہے۔ عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔