اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کی آج نیویارک میں مصروفیات کاشیڈول جاری کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں کی تازہ صورتحال سے صدرٹرمپ کو آگاہ کریں گے۔ملاقات میں افغان عمل اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب شیڈول کےمطابق وزیراعظم صبح ناشتے کی میز پر برطانوی ہم منصب سے ملیں گے جبکہ وزیراعظم کی ترک صدر طیب رجب اردگان سے بھی آج ملاقا ت ہوگی۔عمران خان سوئٹزرلینڈ کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم ، چینی وزیرخارجہ سمیت ورلڈبینک کے صدر سے بھی آج ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کونسل آف فارن ریلیشنزسےخطاب کریں گے اور موسمیاتی تغیرپرعالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔