آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان 100 سے زائد مقامات پر گزشتہ 3 دن سے آگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آسٹریلوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 150 سے زائد مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں، مقامی افراد امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے والے 1300 افراد پر مشتمل عملے سپورٹ اور مدد کے لیے فوج طلب کی جاسکتی ہے۔
آسٹریلوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث اس ہفتے مزید آگ لگ سکتی ہے جس کی لپیٹ میں سڈنی کے آنے کا بھی امکان ہے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں جنگل کی آگ سے 2 ہزار ایکڑ پر پھیلی جھاڑیاں اور درخت جل چکے ہیں۔