ایران میں مزید ایک نئی آئل فیلڈ دریافت

ایران کے مجموعی طور پر تصدیق شدہ تیل کے ذخائر 150 ارب بیرل ہیں جبکہ ایران میں مزید ایک نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے جو کل تیل کا ایک تہائی حصّہ ہے۔صدر حسن روحانی کے مطابق یہ آئل فیلڈ مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے جس کا رقبہ 2400 مربع کلومیٹر ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازعہ کے باعث امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صدر حسن روحانی نے ایران کے شہر یزد میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تیل کا یہ ذخیرہ زمین میں 80 میٹر کی گہرائی پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی آئل فیلڈ ہے جو بوستان سے اومیدیاہ تک 2400 مربع کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اھواز میں ایران کی سب سے بڑی آئل فیلڈ 65 ارب بیرل کی ہے جس کے بعد یہ دوسری بڑی آئل فیلڈ ہوسکتی ہے۔