اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل نے نکالنے اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے،نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کے لیے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، سیکیورٹی بانڈز جمع ہونے پر ذیلی کمیٹی نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کرے گی۔ وفاقی کابینہ کی مشروط منظوری کےبعد ذیلی کمیٹی کی سفارش کومزیدمنظوری کی ضرورت نہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا۔ جس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور نمائندہ شہباز شریف عطا تارڑ نے شرکت کی۔ ذیلی کمیٹی کو ‏سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پنجاب حکومت کا مؤقف تھا کہ نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے جب کہ نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔