اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی صداقت کو سب تسلیم کر رہے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے ہندوستان میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی ہندوستان میں علماء کے ساتھ ناروا سلوک پر ہر شخص کی آنکھیں نم ہیں، پولیس پریانکا گاندھی کا گلہ دبانے کی کوشش کرے توعام آدمی کے ساتھ رویہ کیا ہوگا، یہ کیفیت پورے ہندوستان میں پھیلتی جا رہی ہے لیکن مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی، اب یہ لڑائی کسی ایک مذہب،خطے اور زبان تک محدود نہیں رہی بلکہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان اس وقت دو نظریات میں مکمل طور پر تقسیم ہو چکا ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں، خدشہ ہے کہ بھارت داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے کشمیر میں کوئی نیا ناٹک رچا سکتا ہے، ایک طبقے نے کہنا شروع کر دیا کہ ہندوستان کے اندر جوہو رہا ہے اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کونقصان اندر سے پہنچ رہا ہے وہ جمہوری قدروں کو پامال کر رہا ہے، مظلوم کشمیریوں کی آواز اللہ نے سنی ہے،کشمیریوں کے حوصلے بلند ہونے چاہئیں، آج دنیا کی آنکھ کھل رہی ہے، قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی صداقت کو سب تسلیم کر رہے ہیں، وہ کشمیری طبقہ جو پہلے بھارت کا حامی تھا اب اس سرکار کے خلاف سراپا احتجاج ہے، آنکھ نہیں کھل رہی تو ان کی نہیں کھل رہی جن کے مفادات ہندوستان کے ساتھ وابستہ ہیں۔