اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی

کوئٹہ روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی ، اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتا ہے، واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے، جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں، آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے، عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے ہمیں نہیں۔
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتا ہے، چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کے لئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتاہے، سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں، برطانیہ میں ایسی بڑھکیں نہیں چلتیں، وہ ایک بار متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو بھی لندن لینے گئے تھے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔