2020 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شان مسعود بہترین ٹیم میں شامل

لاہور(آن لائن )کرکٹ کے عالمی ادارے نے لکھا کہ شان نے انگلینڈ کے خلاف رواں سال اگست میں اولڈ ٹریفورڈ میں 319 گیندوں پر 156 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، پہلے دن لنچ سے قبل انگلینڈ کا غیر معمولی آغاز ہوا اور شان نے مشکل سے باہر نکالا، لیکن میزبان باؤلرز کی جانب سے غلطی کرنے کے باوجود وہ زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے، البتہ میچ کے دوسرے دن جب پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے تو انہوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹنگ پارٹنرز کے گھٹنے ٹیکنے کے باوجود تن تنہا ذمے داری اپنے کندھوں پر اٹھائی، اس سے قبل وہ انگلینڈ کے خلاف جدوجہد کرتے رہے اور 156 رنز سے قبل وہ انگلینڈ کے خلاف چارٹیسٹ میں مشترکہ طور پر بھی اتنے رنز اسکور نہیں کر سکے تھے، شان مسعود کی یہ باری ایک فتح گر اننگز تھی لیکن کرس ووکس اور جوس بٹلر کے ارادے کچھ اور تھے۔گزشتہ 12 ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیاد پر سال 2020 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔حال ہی میں آسٹریلیا کے ہمراہ عالمی نمبر ایک بننے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو سال کی بہترین ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس میچ میں مضبوط پوزیشن میں آنے کے باوجود جوز بٹلر اور کرس ووکس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو فتح دلادی تھی۔