اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وہ وقت آئے گا جب لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیں گے،عمران خان

اسکردو(آن لائن ) ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے ہی 40 ارب ڈالر تک کما سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اسکرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت کم کرنا ہمارامشن ہے، وہ بھی وقت جلد آئے گا جب لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے۔پسماندہ علاقوں میں ترقی لانامیرانظریہ ہے، سارےگلگت بلتستان کےہرگھرانےکےپاس دس لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آنے کے بعد یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے۔سوئٹرز لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے 30، 40 ارب ڈالر بناسکتے ہیں۔