ہم جیسے ہی تھوڑا سا معاشی طور پر سنبھلتے ہی ہیں ڈالر اوپر چلا جاتاہے، وزیراعظم

ؒلاہور (آن لائن )لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے۔ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں، اس بات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60فیصد نوجوان ہیں اور آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، کاروبار میں آسانی کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے، برآمدات میں اضافہ کیے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی،