عامر لیاقت نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی

کراچی (آن لائن) معروف ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی ۔گزشتہ روز ان کی سابقہ بیوی طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کی تصدیق کے بعد آج عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ شادی ہوئی، ان کا تعلق لودھراں، جنوبی پنجاب کے ایک معزز "سید” خاندان سے ہے۔ عامر لیاقت نے اپنے تمام خیر خواہوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، جو ایک غلط موڑ تھا۔