طالبان حکومت بھی بھارتی مسلم طالبہ مسکان کے حق میں بول پڑی

کابل(آن لائن)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف طالبہ مسکان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پوری دنیا سے واقعے پر رد عمل سامنے آیا۔ اس حوالے سے افغانستان حکومت کی جانب طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر مسکان کی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں حجاب میں ملبوث لڑکی کی ہمت بتاتی ہے کہ یہ کوئی عربی ،ایرانی یا پاکستانی ثقافت نہیں بلکے اسلامی اقدار کا اہم حصہ ہے۔جس کا دنیا بھر کی مسلم خواتین دفاع کر رہی ہیں ۔