اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حجاب پر پابندی،بھارت میں ملک گیر احتجاج

کولکتہ( آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے آج بھارتی شہر کولکتہ میں بھی احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جس میں مسلم کمیونٹی سمیت اقلیتی برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔حجاب پر پابندی کے خلاف اقدام کو بھارت میں آپوزیشن پارٹی کانگرس کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کانگرس کے راہنماء ششی تھروئر کا کہنا تھا کہ حجاب پر پابندی بھارت جیسے ملک میں نہیں لگائی جا سکتی ان کا کہنا تھا کہ جیسے سکھوں کو پگڑی پہننے،عیسائیوں کو گلے میں صلیب لٹکانے اور ہندوں کو ماتھے پر تلک لگانے کی اجازت ہے اسی طرح مسلم خواتین کو بھی حجاب کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ بھارت میں لباس پر پابندی لگائے جانے والا کوئی قانون نہیں ہے۔