وزیر اعظم کی جانب سے10 بہترین وزراء کی فہرست جاری ، مراد سعید پہلے جبکہ،شیخ رشید کا9واںنمبر

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم ہاوس میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ کے 10 بہترین وزراء کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور انعامات دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید پہلے نمبر پر، اسد عمر دوسرے،ثانیہ نشتر تیسرے،وزیر تعلیم شفقت محمود چوتھے،شیری مزاری پانچویں ،خسرو بختیار چھٹے،معید یوسف ساتویں ،وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد آٹھویں ،وزیر داخلہ شیخ رشید نویں اور فخر امام دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی بہترین کارکردگی کی لسٹ میں جگہ ہی نہیں بنا پائے ۔