اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,672FansLike
9,984FollowersFollow
564,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وائٹنگ انجیکشن لگوانے کی خواہش ،حرا مانی کے گھر لڑائی پڑ گئی

کراچی(آن لائن) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی نے وائٹنگ انجیکشن لگوانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا ۔حرامانی اور ان کے خاوند ادکار مانی نے ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ وہ وائٹنگ انجیکشن لگوانے کی بہت خواہش مند تھی اور انجیکشن گھر پر لے بھی آئی تھی لیکن ان کے خاوند مانی نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔حرا مانی نے کہا کہ اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان کافی جھگڑا بھی ہوا یہاں تک کے ان کے خاوند نے ان کو میکے چلے جانے کو بھی کہ دیا۔حرا مانی کا کہنا ہے کہ انجیکشن ابھی بھی ان کی الماری میں پڑے ہیں لیکن خاوند کی رضامندی نہ ہونے کے باعث انہوں نے فیصلہ ترک کر دیا ۔