بشری ٰ انصاری اور نعمان اعجاز کی مزاحیہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک(آن لائن) معروف اداکار نعمان اعجاز اس وقت اپنی نئی ویب سیرز مسٹر اینڈ مسز شمیم کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب چرچوں میں ہیں ۔معروف اداکاراہ بشریٰ انصاری نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو ڈالی۔جس میں وہ نعمان اعجاز کے ساتھ باتیں کر رہی ہیں جب کہ نعمان اعجاز ان کے ساتھ مسٹر شمیم کے کرادار میں گفتگو کر رہے ہیں ۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ہم دونوں اس وقت امریکا میں ہیں اور پاکستان کو مس کر رہے ہیں ۔وڈیو کے دوران دونوں کی مزاحیہ گفتگو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔یاد رہے کہ مسٹر اینڈ مسز شمیم میں نعمان اعجاز کے ساتھ مرکزی کردار صبا قمر نے نبھایا ہے۔سیریز بھارتی ویب اسٹریمنگ سائیٹ زی 5 پر نشر کی جا رہی ہے۔