اگر اسلام آباد میں بد امنی ہوئی تو وزیر داخلہ سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب زمہ دار ہوں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری آصمہ ملک کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ڈی چوک میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دھرنوں اور احتجاج کی کال دی گئی ہے جس سے اسلام آباد میں تصادم کا خدشہ ہے۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کسی بھی پارٹی کو پر امن سیاسی احتجاج یا جلسے سے نہیں روک سکتے۔یہ ریگو لیٹر کی زمہ داری ہے ۔خطرے کو بھانپنا عدالت کا کام نہیں ہے۔اگر بد امنی ہوئی تو وزیر داخلہ سے لے کر ڈپٹی کمشنر سب زمہ دار ہوں گے۔عدالت نےپر امن اجتماعات کی زمہ داری وزیر داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کو دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔