روس آنے پر امریکہ نے عمران خان کیخلاف سازش کی،روسی وزیر خارجہ

عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک اور سیاست اُتھل پھتل مقامی سیاست دانوں کیساتھ مل کر امریکہ نے کروائی۔ یہ تو بہت ہی اچھا ہوا کہ دھمکی آمیز خطوط عوام تک بھی پہنچے ۔روس نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دی ہے۔روسی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں صدر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب وزیرِ اعظم عمران خان نے فروری میں ماسکو کا دورہ کرنا تھا تو اس وقت امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی وزیرِ اعظم پر یہ دورہ منسوخ کرنے کے لیے زبردست دباؤ ڈال رہے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ جب وہ پھر بھی روس کے دورے پر آئے تو امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے دورہ فوری طور پر منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا مگر یہ مطالبہ بھی رد کر دیا گیا۔اس کے بعد بیان میں ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار (مبینہ طور پر ڈونلڈ لیو) اور امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں پاکستانی میڈیا اطلاعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے اس بارے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ امریکہ نے ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا، وزیرِ اعظم کی جماعت کے ارکان کا ایک گروہ ’اچانک‘ اپوزیشن میں چلا گیا اور اچانک سے پارلیمان میں وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی۔روس کے مطابق یہ امریکہ کی جانب سے ایک آزاد ریاست کے اندرونی معاملات میں اپنے ’خود غرض مقاصد‘ کی خاطر شرمناک مداخلت کی ایک اور کوشش ہے۔