اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

صحت ہیلتھ کارڈ سے بیٹے کا علاج نہ ہونے پر شہری کا عدالت کو خط

اسلام آباد ( آن لائن ) صحت ہیلتھ کارڈ کی اسکیم حکومت نے متعارف کروائی جس سے پاکستان کی عوام مستفید ہو سکتی ہے اور بغیر پیسوں کے حکومت کے تجویز کردہ ہسپتال میں جا کر مفت علاج کروا سکتی ہے ۔ مگر اسی کے چلتے کیا عوام کو فائدہ ہو رہا ہے یا ہسپتال والے اپنی ہی من مانیاں کر رہے ہیں ۔اسی پر برہم ہونے والے شہری نے عدالت کا رُخ کر لیا ۔ شہری کی ہاتھ سے لکھی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ میں نواز شریف یا زرداری نہیں غریب پاکستانی ہوں، میرا بیٹا ایف ایس سی کا طالب علم ہے جو کہ اب بیماری کے باعث بیڈ پر آگیا ہے۔اس بیماری کو صرف انجکشن ہی روک سکتا ہے جو بہت مہنگا ہے، جتنا میرے بس تھا انجکشن لگوا لیے، اب پمز سے ہیلتھ کارڈ پر انجکشن نہیں مل رہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے خط کو پٹیشن میں تبدیل کردیا اور سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔