اب کوئی بھی ٹیم پاکستان نہ آنےکا بہانہ نہیں بنا سکتی، رمیز راجہ

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے دورہ کے بعد پاکستان میں اب کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اب کوئی بھی بورڈ بہانہ نہیں بنا سکتا۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی ٹیموں کا دورہ ملتوی ہونا ایک بہت کڑا دور تھا لیکن آسٹریلین ٹور کے بعد سب کچھ صاف ہو گیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اب کوشش ہے کہ سہ ملکی یا چار ملکی ٹورنامنٹ کی طرف فوکس کیا جائے۔ اب شایقین دو طرفہ میچز میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھاتے۔سہ ملکی سیریز کو پسند بھی زیادہ کیا جاتا ہے اور اس میں آمدن بھی زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اب بھارت میں بھی گنگولی پورڈ کے چیرمین ہیں امید ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔