اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک 18ویں ترمیم کے بعد فریکچرڈ سا لگتا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک 18 ویں ترمیم کے بعد بٹا سا لگتا ہے۔صوبے الگ اور وفاق الگ سا نظر آتا ہے۔ایمر جنسی ہیلپ لائن911 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم وہ کام کر رہے ہیں جو ایک ریاست کو کرنے چاہئیے۔عوام کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس پر ہمیں تمام صوبو ں کی مسلسل حمایت چاہئیے ہو گی ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ ملک کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہے۔نچلے طبقے کو اوپر لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔احساس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے دیے جا رہے ہیں ۔کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کو وکیل کی سہولت ریاست فراہم کرے،پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے۔