اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سری لنکا،معاشی بحران،وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

سری لنکا (آن لائن ) معاشی بحران کبھی بھی کسی بھی ملک پر آ سکتا مگر اس بار بحران نے سری لنکا کا رخ کر لیا ہے ۔ سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہوگیا، جس کے بعد وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے استعفیٰ دیدیا۔استعفیٰ کا فیصلہ ملک میں چلتے عوامی مظاہروں کے باعث کیا۔مہندرا راجا پکسے نے نومبر 2019ء میں سری لنکا کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کے بھائی گوتابایا راجاپکسے سری لنکا کے صدر ہیں۔سری لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ ماہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 78 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے اپنا استعفیٰ اپنے چھوٹے بھائی اور ملک کے صدر گوتابایا راجا پکسے کو بھجوادیا ہے۔