ماڈل گرل ایان علی عمران خان پر برس پڑی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات جلسے میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہو چکی ماڈل گرل ایان علی کا ذکر کیا توماڈل گرل چپ نہ رہ سکی ۔

ایان علی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریراور خبر نہیں بنتی جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔ میں تو 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑ اور جیت چکی ہوں ۔امید ہےآپ بھی گھبرائیں گے نہیں دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں ۔

ایان علی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں۔دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے پہلی میرے نام پر TRP کمانا کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں۔دوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں۔