اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,747FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف نے ہاتھ نہیں پکڑا تو ملک وہی سنبھالیں گےجو اس کے ذمہ دار ہیں ،رانا ثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ عمران خان کو نکالنے کے بعد ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیے جائیں گے ۔ حکومت کو چاروں طرف سے بریکٹ کیا جا رہا ہے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف نے ہمارا ہاتھ نہیں تھاما تو پھر ملک وہی سنبھالیں گے جو ان حالات کے ذمہ دار ہیں ۔

پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال سنبھلتی نظر نہیں آتی ۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معیشت کا بیڑہ غرق ہم نے نہیں کیا تو ہم ذمہ داری کیوں لیں ۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں ۔مہنگائی کے جن کو بھی قابو کر لیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ اداروں سے خود کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لئے مدد چاہتے ہیں اس وقت مدد ہمیں نہیں ملک کو مدد کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی کا احترام کرتے ہیں ۔مگر حکومتیں اس طرح نہیں چلتی۔ اس قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کیا جا چکا ہے۔ جب تک تمام ادارےاور سیاسی جماعتیں مل کر بحران سے نمٹنے کی کوشش نہیں کرتی حالات ایسے ہی رہیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ڈیڈلائن کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ۔جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہےالیکشن میں لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔