اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کی جان کو خطرات :اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ میں سرچ آپریشن

سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر رات گئے پولیس نے بنی گالہ کے اطراف سرچ آپریشن کیا ۔اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بنی گالا پہنچی تو بنی گالہ کے باہر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کو دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کر دی ۔پولیس کی جانب سے کارکنوں کو یقین دہانی کرائی گئی گی کہ وہ سرچ آپریشن کے لیے آئے ہیں ، کارکنان کو کچھ نہیں کہا جائے گا ۔تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور بھی اس موقع پر بنی گالا پہنچے ان کا کہنا تھا کہ یہاں سب ٹھیک ہے ۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پولیس بنی گالہ سے واپس جا چکی ہے۔