اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کیس: وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز عدالت میں پیش

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور کی سپیشل سنٹر ل کوٹ میں جاری ہے ۔ وزیر اعظم اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے چالان میں تاحال اشتہاری ملزم کے ضابطے کی کارروائی کے بعدملزم کو اشتہاری نہیں کیا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری کر رکھا ہے۔ امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ مشتاق چینی نے کہا تھا کہ 4 ارب روپے کا تعلق کاروبار سے ہے شوگر مل سے نہیں ۔مشتاق چینی کا بیان بھی ریکارڈ کا حصہ ہے ۔شوگر کے کاروبار میں 4 ارب روپے کا الزام ایف آئی آر میں لگایا گیا لیکن ایف آئی اے کی رپورٹ میں اس کاکوئی ذکر نہیں ۔مشتاق چینی کا بیان بھی الزام کو غلط ثابت کر رہا ہے ۔

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر برطانیہ کی ٹیم نے تحقیقات کی لیکن برطانیہ میں ہونے والی تحقیقات میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوسکا ۔میں 2004 میں پاکستان لوٹ کر آیا تھا میرے پاس اگر حرام کا پیسہ ہوتا تو پاکستان ہی کیوں آتا ۔میں نے اپنے ادوار میں اس قوم کے اربوں روپے بچائے۔