گورنر صدرکی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا،صدر کا وزیر اعظم کو جواب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیر اعظم کو جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گورنر پنجاب کی تقرری کے بارے میں اپنی ایڈوائس پر نظرثانی کریں ۔عمر سرفراز چیمہ ابھی بھی عہدے پر فائز ہیں اس لیے نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق صدر کی خوشنودی تک گورنر اپنے عہدے پر فائز رہے گا۔پنجاب میں غیر قانونی طور پر اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت تبدیل کی گئی ۔