اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شوہروں کوبیرون ملک لے جانے میں ناکام دوپاکستانی نژاد سپینش لڑکیاں چچا کے ہاتھوں قتل

گجرات کے علاقہ گلیانہ کے گاؤں نتھیہ میں 2 اسپین پلٹ بہنوں کومبینہ طور پرچچا نے تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین سے گزشتہ دنوں پاکستان آئی دو بہنوں 21 سالہ عروج عباس اور 23 سالہ انیسہ عباس جمعہ کے روز مردہ حالت میں گھر کے ایک کمرہ میں پائیں گئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں بہنوں کا کچھ عرصہ قبل اپنے کزنوں کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں شادی سے خوش نہیں تھی ۔

پولیس کے مطابق چچا کو شک تھا کہ دونوں لڑکیاں جان بوجھ کر اپنے شوہروں کے ویزوں کے معاملات میں تاخیر کر رہی ہیں ۔ جس کے بعد مبینہ طور پر چچا نے اپنے بیٹوں کے ہمرا لڑکیوں پر تشدد کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کروایا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں ۔