اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے 22 مئی کو طلب کئے جانے والے اجلاس کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں ردو بدل کیا۔اس سے قبل اسمبلی اجلاس30 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اب وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔ اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے گا۔