فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں ،عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، شیخ رشید

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرنے کے لیے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں ۔

شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک کو انار کی طرف لے کر جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ ملی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز تبدیل کر دیے ہیں ۔راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ او بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔