اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بابو سر ٹاپ میں شدید برف باری ،آمدو رفت معطل

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق بابوسرٹاپ کے مقام پر شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے بعد بابوسر ناران قومی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسافر اور سیاح اگلے احکامات تک ہائی وے پر سفر نہ کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابوسر ٹاپ پر اب تک 3 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور امدادی کارکنوں کو بابوسر ٹاپ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بابوسر ٹاپ پر برف باری اور خراب موسم کے باعث درجنوں مسافروں اور سیاحوں سمیت 50 سے زائد گاڑیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ تمام لوگوں کو بابوسرسینٹر لے جایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بابوسر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔