اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایران :پاسداران انقلاب کے کرنل کو قتل کر دیا گیا

ایران کے دارلحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کے کرنل کو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے قتل کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق حسن سیدخدائی کو ان کے گھر کے باہر5 گولیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ 2حملہ آوروں نے کرنل حسن سیدخدائی کوکار میں سوار ہونے کے دوران ایک انتہائی محفوظ سڑک کے بالکل قریب گولیاں ماری ۔حملے کی ذمہ داری فوری طور پرکسی گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 میں ایٹمی سائنسدان محسن فخر زادہ کے قتل کے بعد کرنل سید خدائی کے قتل کو سیکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔ کرنل سید خدائی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سینئر رکن تھے، جو بیرون ملک کارروائیوں کی سرپرستی کرتے تھے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرنل کو ایران کے دشمنوں نے قتل کیا اور دہشت گردی سے لڑنے کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد ممالک اس پر خاموش ہیں۔