بجلی کی طلب میں اضافہ ، شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کر گیا

ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پیداواری صلاحیت میں ایک میگا واٹ کا بھی اضافہ نہ کیا جا سکا۔

کراچی میں اس وقت 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کےباعث شہری بلبلا اٹھے۔ اسلام آباد میں 6 سے 10، لاہور میں 8 سے 12 جبکہ ملک کے دہی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نےلوڈشیڈنگ کی وجہ واجبات کی عدم ادائیگی کو قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں سے واجبات موصول نہیں ہو رہے وہاں معمول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ جبکہ دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔