ساری رات عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے گشت کریں گے, ایس ایچ او ملک اصغر اعوان

تتلے عالی(احمد مغل سے)ساری رات عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے گشت کریں گے29اور30رمضان المبارک کو شام چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک تھانہ کے حساس علاقوں میں ایم سی لگائی جائے گی تاکہ رات کو آنے والے پردیسی حضرات کی گھر واپسی پر حفاظت کی جا سکے ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی ملک محمد اصغر اعوان کی صحافیوں سے گفتگواُنہوں نے کہا کہ پولیس کی نوکری عین عبادت ہے اگر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں میں سمجھتا ہوں کہ اس نوکری میں مظلوم کی مدد کرکے سب سے زیادہ اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے میں نوکری صرف اسی مقصد کے لئے کرتا ہوں #