اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جیسا بجٹ پیش کیا گیا،آئی ایم ایف سے اگلی قسط نہیں ملے گی، شوکت ترین

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو بےوقوف بنایا، یہ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔حکومت نے خسارے کابجٹ پیش کیا ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد رہی انہوں نے 5 فیصد مقرر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی 24 فیصد کی شرح تک پہنچ چکی ہے موجودہ حالات اور پالیسیاں دیکھ کر لگتا ہے یہ مہنگائی 28 سے 30 فیصد کی حد تک جائے گی۔پٹرولیم لیوی ٹیکس کو مزید بڑھانے کا سوچ رےہے ہیں ، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے کا مزیداضافہ ہوا تو کاروبار تباہ ہوجائیں گے، ملک کیسے چلے گا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ بھول جائیں کہ انہیں آئی ایم ایف سے کوئی ریلیف ملے گا۔حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں آئی ایم ایف سے اگلی قسط بھی نہیں ملی گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرد نیب قوانین میں ترامیم اوراپنے کیسز ختم کروانے آئے ہیں ۔ ہمارے دور میں 55 لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملی۔ہمارے دورمیں ملکی زراعت4.4 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی تھی۔بجٹ خسارہ 4.4 ٹرلین تک پہنچ چکا ہے۔