پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ

صوبہ پنجاب کابجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔نئےمالی سالی 2022-23 کا سالانہ بجٹ 3226 ارب روپے پر مشتمل ہو گا۔صوبائی وزیر اویس لغاری پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے جبکہ اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الہیٰ کریں گے۔

بجٹ میں ترقی کی مد میں 685 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ جاری اخراجات کے لیے1 ہزار700 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تضویز پیش کی گئی ہے۔لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جائے گی جبکہ سستاآٹا، گھی اور چینی کی اسکیموں کے لیے اضافی بجٹ مختص کیا جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔