خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں۔پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں ۔خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔انہیں ملکی کی معاشی صورتحال کی کوئی فکر نہیں ۔ایک مہینے میں درآمدگی بل100فیصد بڑھ گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔