ملک میں اگلے 4 روز تک شدید بارشوں اور سیلاب کی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے ملک بھر میں آج سے 4روز تک جاری رہنے والے شدیدبارشوں کے سلسلے کی پیشگوئی کردی ،این ڈی ایم اے نے صوبوںاور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج سے ملک کے بالائی اور میدانی علاقے مزید بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا ۔

این ڈی ایم کی جانب سے صوبائی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی نہ خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارش کے نئے سلسلے سے خیبر پختونخوا ، گلیات کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کےندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔