اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عثمان بزدارخلاف سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کرنے پر مقدمہ درج

سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام الاٹ کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔درج مقدمے میں سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی دفعات شامل ہیں ۔

اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار پر 900کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی کاغذات تیار کرانے کا الزام عائد کیا ہے ۔