اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے احکامات پر عمل درآمد کا آغاز

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے عدالت نے میڈیکل بوڑ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیرحسین میمن نے عامر لیاقت کی موت کی وجوہات جاننے کے لیےمیڈیکل بورڈقائم کرنے کے متعلق سیکرٹری صحت کو تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیرحسین میمن نے سیکرٹری صحت کو لکھے گئے خط میں کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات جاننے کے متعلق میڈکل بورڈ قائم کیا جائے اورتاریخ مقرر کی جائے ۔

خط میں پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی اقدامات کیے جانے کے حوالے سے حکم جاری کیا گیا ہے۔