اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چالان میں پوائنٹس سسٹم کا آغاز ،چالان کے ساتھ پوائنٹس بھی کٹیں گے

نیشنل ہائی وے پولیس نے ملک میں پوائنٹس چالان سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ اب ہر چالان کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جائیں گے۔ 2 سال کی مدت میں 20 سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

آئی جی موٹر ویز پولیس خالد محمود نے کہا کہ موٹروے کے پاس 80 لاکھ سے زائدڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ چالانوں کا ریکارڈ اب موبائل فون نمبر، لائسنس نمبر یا قومی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔موٹر وے نے اس متعلق تمام ڈیٹا بیس اور اتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔