اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حمزہ شہباز، پرویز الہیٰ اور علیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز، پرویز الہیٰ اور علیم خان سمیت ارکان پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔حمزہ شہباز 11 گھروں کے مالک ہیں جن کی مالیت13 کروڑ 46 لاکھ روپے ہیں ۔

حمزہ شہبازنے خود کو 9 کروڑ روپے کا مقروض ظاہر کیا ہے جبکہ ان کی ملکیت میں 3 کروڑ 47 لاکھ روپے کی زرعی زمین بھی ہے۔

حمزہ شہباز کی ایک بیوی50 لاکھ جبکہ دوسری 3 کروڑ 47 لاکھ کے اثاثوں کی مالک ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ 23 کروڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔6 کروڑ مالیت کے پلاٹ اور فلور مل کی قیمت 99 لاکھ ظاہر کی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہلیہ 10 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق علیم خان 1 ارب 70 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

یاسمین راشد 2 کروڑ، حناپرویزبٹ9 کروڑ 94 لاکھ ،ثانیہ عاشق35 لاکھ اورعظمیٰ بخاری نے 24 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں ۔