آئی ایم ایف کا پروگرام ایک ،دو دن میں بحال ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ایک سے دو دن میں بحال ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ غریب عوا م پر ٹیکس کا بوجھ نہ پڑے ۔ملک میں صاحب حثیت لوگوں پر ہی ٹیکس لگے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غریب عوام کو جتنا ممکن ہو سکے اتنا ریلیف دیا جائے ۔ آئی ایم ایف کا تنخواہوں کے بڑھانے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔12 لاکھ سالانہ آمدن سے کم والے افراد پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ برقرار رکھا جائے گا۔